![]() |
میزائل برآمد |
اسلام آباد کے تھانہ آئی-9 کے علاقے میں کھدائی کے دوران ایک میزائل برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق میزائل پلاٹ نمبر 381 سے ملا، جس کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل (بی ڈی) ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ بی ڈی ٹیم نے میزائل کا معائنہ کرنے کے بعد اسے محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا۔ واقعے کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا، جبکہ مزید کارروائی پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کی جانب سے جاری ہے۔
